حیدرآباد ۔26۔مارچ (اعتماد نیوز)مظفر نگر فسادات کے سلسلہ میں آج ہندوستان
کی عدالت عظمی نے ان تمام فسادات میں اتر پردیش کی ریاستی حکومت کو اسکا
ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اتر پردیش حکومت نے فسادات کے روک تھام میں
بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ نیز سپریم کورٹ نے اتر
پردشیش کو حکم دیا کہ وہ
سیاسی اغراض کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام خاطیوں کو فوری سزا دے۔ اور اس
کیس کے تحقیقات کے اختتام تک حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام متاثرین کے افراد
خاندان کو تحفظ فراہم کرے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اس کیس کے لئے سپریم کورٹ
کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی ضرورت نہیں ہے۔